بنگلہ دیش، ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام پر 191 نیوز ویب سائٹس بلاک

ڈٖھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے 191 ویب سائٹس کو ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اطلاعات حسن محمود نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔انہوں نے ان نیوز ویب سائٹس کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔