سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا شہر کے مختلف بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ ، 23 گاڑیوں کے چالان، 35ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےشہرکے مختلف بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ کرکے 23 گاڑیوں کے چالان کرکے 35ہزار روپے جرمانہ کیا۔
بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مختلف بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران 38 گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 23 گاڑیوں کے چالان کرکے 35 ہزار روپے جرمانہ اور وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔