ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سیلاب متاثرین کے نام پر دونمبری کرتا تھا۔

ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے، فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7120000 روپے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لزم فیضان علی کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرئیے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔