محکمہ وائلڈ لائف مری نے غیر قانونی کلیج فیزنٹ کا شکار کرنے والے دو افرادکو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف مری نے غیر قانونی کلیج فیزنٹ کا شکار کرنے والے دو افراد گرفتار کر لئے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق دونوں شکاری آڑوکس(تریٹ،مری) فیلڈ ایریا میں، غیر قانونی شکار کلیج فیزنٹ کر رہے تھے، محکمہ وائلڈ لائف مری کو اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مری محمد عاصم بلال نے ہیڈ وائلڈ لائف واچر محمد شاہ ریز، ہیڈوائلڈ لائف واچر محمد علی اور ہیڈ وائلڈ لائف واچر سیف الرحمن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ملزمان بنام عمیر شاکر اور نسیم الرحمن کو موقع سے گرفتار کر کے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت غیر قانونی شکار میں ملوث 2 عدد شکاریوں کو مجموعی طور پر 40،000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔