موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے185 زیرتربیت پروبشنر اسسٹنٹ سب انسپکرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال کا جوانوں سے خطاب

لاہور(نیوز ڈیسک) موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے185 زیرتربیت پروبشنر اسسٹنٹ سب انسپکرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی- ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ میں شرکت کی اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال، ڈائریکٹر ٹریننگ FIAاطہر وحید ڈپٹی کمانڈ نٹ عاطف شہزاد سمیت افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ڈی جی FIAمحسن حسن بٹ نےموٹروےپولیس ٹریننگ کالج کے اعلی معیار کی تعریف کرتے ھوے کہا کہ ایف آئی اے نے اپنے افسران کی ٹریننگ کے لیے موٹر وے ٹریننگ کالج کو جدید ترین رحجانات میں مہارت اور نہایت پیشہ ورانہ انداز میں تربیت فراہم کرنے کی بنیاد پر منتخب کیا۔
جہاں پر ایف آئی اے افسران کو نہ صرف ایمانداری ،اخلاقیات کے ساتھ تفتیشی مراحل کومکمل کرنے اور قانون کی حکمرانی کا بلا خوف و خطر نفاذ کرنے کی عملی تربیت دی گئی ۔
ڈی جی FIAمحسن حسن بٹ نے موٹروے پولیس اور کالج سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور پاس ہونے والے افسران کو عملی زندگی میں ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔ اس موقع پر کمنڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور پاس آوٹ ھونے والے افسران کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں دوسرےاداروں کے افسران کی ٹریننگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ اعلی پیشہ ورانہ روایات کا حامل ہے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے کہا ایف آئی اے کے 170 مرد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ساتھ ساتھ نے15 خواتین افسران نے بھی ٹریننگ حاصل کی –

انھوں نے کہا کہ 185 افسران کو قانون کی تعلیم کے ساتھ جسمانی فٹنس کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کردار سازی کے ساتھ ساتھ سائبر کرا ئم ، امیگریشن، بینکنگ کرائم , پولیس اسٹئشن ورکنگنگ،انٹی کرپشن جیسے فیلڈز پر عملی طور پرترجیح دی گئی- سید حشمت کمال نے کہا کہ وہ ان افسران کی مستقبل میں اعلی کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر پوزیشن لینے والوں میں اعزازی شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئی – محمد ذیشان شاہد آل راونڈ فرسٹ،حسنین الیاس بٹ فرسٹ ان ڈسپلن، محمد فیصل آل راونڈ فرسٹ ان پریڈ،شاہد اسلم آل راونڈ فرسٹ ان فزیکل ٹریننگ،مبشرہ شکیل آل راونڈ سیکنڈ،نصیب اللہ سیکنڈ ان اکیڈمک، عائشہ نجم سیکنڈ ان ڈسپلن،حمزہ عباس سیکنڈ ان پریڈ کواعزازت سے نوازا گیا۔
ڈی جی FIAمحسن حسن بٹ نے کمانڈنٹ سید حشمت کمال کے ساتھ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔