پروٹیز کی دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح

بلوم فونٹین : (سپورٹس ویب ڈیسک ) ساؤتھ افریقا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتے کو بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 342 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 94، ہیری بروک نے 80 اور معین علی نے 51 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سے اینرچ نورٹیج نے 2، وینے پارنل ، ایڈن مارکرم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

فاتح ٹیم نے 343 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر مکمل کیا، کپتان ٹیمبا بووما نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 109 کی رنز کی اننگ کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر 58 اور مارکرم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فاتح ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔