فیصل آباد میں 2 بھائیوں کے قتل کے کیس میں پیشرفت،پولیس سال بعد قاتلوں تک پہنچ گئی

فیصل آباد(بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں دو بھائیوں کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقتول ثاقب کی بیوہ مدیحہ نے اپنے شوہر اور دیور کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک سال قبل دو بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا تاہم پولیس نے اب دونوں کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ملت ٹاو ¿ن میں قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی قاتل مقتول کی بیوہ اور اس کا دوست نکلا۔
پولیس کے مطابق مقتول ثاقب کی بیوہ مدیحہ نے اپنے شوہر اور دیور کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ملزم احتشام اور مدیحہ دوست تھے ثاقب کو طلاق دینے سے انکار پر قتل کیا گیا۔مدیحہ نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا اور خود مدعیہ بن گئی۔پولیس نے خاتون کو اس کے دوست احتشام سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے کیس کو حل کرنے میں ایک سال لگایا۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم خاتون ابھی بھی انکاری ہے۔
واضح رہے کہ 16 فروری2020ئ کو بتایا گیا تھا کہ فیصل ا?باد میں دشمنی کی بنیاد پر گھر میں گھس کر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فیصل ا?باد کے تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقے دھنولہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو بھائیوں ثاقب اور کاشف کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دہرے قتل کے بعد ملزمان موقع سے باا?سانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی دشمنی چلی ا? رہی تھی جس کے حوالے سے شبہ ہے کہ انہیں ان کے مخالفین نے قتل کیا ہے۔پولیس نے مقتولوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی تاہم ایک سال بعد تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کی اپنی بیوہ نے ہی اسے بھائی سمیت قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں