مینزبگ بیش لیگ کا ناک آئوٹ مرحلہ کل سے شروع ہو گا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہےجس کا ناک آئوٹ مرحلہ (کل) بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔ بگ بیش لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ۔ سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے کا ایلیمینیٹر میچ کل(جمعہ کو) سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے کا ایلیمینیٹر میچ کل(جمعہ کو) سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا کوالیفائر میچ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان 28 جنوری کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا۔