دالوں کی درآمدات میں چھ ماہ میں 44.45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر44.45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر420.14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.45فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر290.84 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2022 میں دالوں کی درآمدات پر73.50ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں 78.06ملین ڈالر اوردسمبر2021 میں 27.45 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات پر512.92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔