جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوتھا ماہانہ اجلاس جس میں ماہانہ مالی رپورٹ پیش کی گئی جس کو تمام ایگزیکٹو ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا

جہلم (کامرس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر جہلم چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خافظ غلام مصطفی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈارنے پچھلی میٹنگ کی کاروائی کی ہاؤس سے منظوری حاصل کی اور دسمبرکی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی،خافظ غلام مصطفی نے سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار کے تایازاد بھائی ایڈوکیٹ لیئق خالد ڈار اور سابق ایگزیکٹو ہارون بٹ کے مامو اور ممانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں صدر ملک خاور شہزاد،سینئر نائب صدر مظہر اکرام،نائب صدر خافظ غلام مصطفی سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سابق صدرعمر مشتاق برگٹ،ایگزیکٹوممبراسحاق ڈار،ایگزیکٹو ممبر اسلام الدین،ایگزیکٹو ممبرزاہد عمران چوہان، ایگزیکٹو ممبر محمد اسحاق ڈار، ایگزیکٹوممبر راجہ محمد اعجاز،ایگزیکٹوممبر چوہدری نوید اعظم،ایگزیکٹوممبروقاص محمود،ایگزیکٹوممبر غلام رسول،ایگزیکٹوممبر زین العابدین اورایگزیکٹوممبر میاں محمد ادریس کیانی نے شرکت کی،ایگزیکٹو ممبرزاہد عمران چوہان نے نئے سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار کی پرموشن کے اعزاز میں کیک کاٹا، میٹنگ کے اختتام پر سینئر نائب صدر مظہر اکرام کی جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سابق سینئر نائب صدرراجہ طلعت محمود شامل تھے۔