ملک میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوگرا اور او سی اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 4169000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 4553000 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبرمیں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر35فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دسمبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 901000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2021 میں 669000ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔نومبرکے مقابلے میں دسمبرمیں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ نومبرمیں خام تیل کی درآمدات کا حجم 664000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر901000 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔