امریکی وجاپانی خلابازوں کی خلا میں سال 2023کی پہلی چہل قدمی

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر 2ضلا بازوں سے رواں سال خلا میں پہلی چہل قدمی کی ہے۔2خلابازوں نے 2023کی پہلی اسپیس واک کا آغاز کیا جب وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جاپان کے سرکاری خلائی ادارے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی سے تعلق رکھنے والے خلاباز کویچی وکاٹا نے رواں سال (2023)کے دوران خلا میں پہلی چہل قدمی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ناسا کے مطابق کویچی وکاٹا اور نکول مان نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS)کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کے دوران 7 گھنٹے اور 21 منٹ خلا میں گزارے۔اس دوران دونوں ماہرین نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے بالاکل آخری حصہ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق ایک پرزہ نصب کیا۔