2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی

اب اگر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں واپسی کے عندیے پر ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی، اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا۔
نوازشریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کر رہے ہیں ہم لیگل کور فراہم کریں۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ازخود اعتماد کا ووٹ لینے کا عندیہ دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیں جب آئیں گے تو دیکھیں گے، اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں، کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے اور پنجاب اسمبلی توڑنے سے بھی وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے، صوبے میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تمام اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے آج نام فائنل کر لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ن لیگ کو نقصان نہیں ہوا، یہ صرف سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حقیقیت میں مسلم لیگ ن دیوار سے نہیں لگے گی، نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے، وکلاء جب کہیں گے قانونی تیاری مکمل ہے اور نوازشریف پاکستان آ جائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی نہیں بلکہ سانحہ ہوا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا نواز شریف کو دی گئی اور عمران خان کے ہاتھ توشہ خانے سے رن