خالد مقبول صدیقی کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

اگر اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خالد مقبول صدیقی کی گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے سڑک پر کھڑی ایم کیو ایم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں، کراچی میں کل 74 یوسیز کم کی گئیں اور جن علاقوں میں ایم کیو ایم مقبول ہے وہاں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو لے کر 5،6 مہینے ضائع کیے گئے، حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر ہمارے پاس یہی آپشن ہے، اگر ہمیں لگا کہ اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمیں اعتماد دیا تو ہم انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے، شہباز شریف کے بہت سے مسئلے حل نہیں ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے معاہدے کی گارنٹر پی ڈی ایم کی پوری قیادت تھی۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کے لیے نہیں جمہوریت کیلئے اتحاد کیا، باجوہ صاحب نے ملاقات میں کہا ہم نیوٹرل ہیں آپ اپنے فیصلے خود کریں۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری آبادی 25 سے16 فیصد کم کر دی گئی، 2013 میں نوازشریف کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں تھی تو ہم نہیں گئے، اب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔