کیلیفورنیا: گھر کے اندر فائرنگ، کمسن بچے سمیت 6 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کے اندر گھس کر 6 افراد کو قتل کر دیا گیا، مرنے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ کیلیفورنیا کی پولیس کے مطابق گھر کے اندر ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، یہ خوفناک قتل عام ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملہ آور کے بارے میں ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 6 ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے، تمام لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔