50 سال سے زائد عمر کے افرادکی ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد(حالات میڈیا رپورٹر)
50 سال سے زائد عمر افرادویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا، اسد عمر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔

اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معمر شہری کورونا ویکسین مہم میں ضرور حصہ لیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی اوپن ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 60 یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں