افسوس! اب حسینہ معین کی آواز نہیں سُن سکوں گی: ثمینہ پیرزادہ

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اب حسینہ معین کی آواز نہیں سُن سکیں گی۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’حسینہ معین میری زندگی کی ایک ایسی شخصیت تھیں، میں نے جن کا احترام کیا، جن کی تعریف کی اور جن کو خوب پسند بھی کیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اب دوبارہ آپ کی آواز نہیں سُن سکوں گی، ڈرامہ کی اسکرپٹس پر آپ سے تبادلہ خیال نہیں کرسکوں گی۔‘

اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں