شہباز شریف کو آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جائے گی

لاھور(حالات سٹی رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جائے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کو ویکسین لگائے گی۔
نبیل اعوان نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم کی سربراہی جناح اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یحییٰ کر رہے ہیں، ٹیم میں فارماسسٹ اور ویکسی نیٹر بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان نے کورونا سے متعلق موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کورونا مریضوں کی آمد سے آئی سی یو میں گنجائش ختم ہو رہی ہے، جسے بڑھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں