ایلون مسک نے دولت میں کمی کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی ہوئی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک کوکاروباری معاملات میں اتنا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا کہ انکی دولت میں کمی کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے مالک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ذاتی دولت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تاہم خدشہ ہے کہ ایلون مسک کو ہونے والا مالی نقصان اس کہیں زیادہ ہے۔