بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں، وائٹ ہاؤس کو شرمندگی کا سامنا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں جو وائٹ ہاؤس کی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی خفیہ دستاویزات کا پہلا واشنگٹن ڈی سی میں ایک نجی دفتر سے برآمد ہوا تھا جسے بطور نائب امریکی صدر امریکا جو بائیڈن کے زیر استعمال تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خفیہ دستاویزات کا دوسرا حصہ کب اور کہاں سے ملا ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کے دوسرے بیچ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کے امریکی شراکت دار میڈیا ہاؤس سی بی ایس نے دستاویزات ملنے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی احتساب اور جائزہ کمیٹی کے نئے سربراہ جیمز کومر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے حوالے سے امریکی صدر اور ان کی فیملی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔