انجری کا خدشہ، جوکووچ نے پریکٹس میچ ادھورا چھوڑ دیا

میلبورن: (سپورٹس ویب ڈیسک ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سے قبل کھیلے جانے والا پریکٹس میچ انجری کے خدشے باعث ادھورا چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرہ آفاق سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ہیمسٹرنگ انجری کے خدشے کے پیش نظر ڈینیل مدیدوف کے خلاف کھیلا جانے والا پریکٹس میچ ادھوا چھوڑ دیا، 35 سالہ ٹینس سٹار میلبورن پارک میں پریکٹس کر رہے تھے۔

اس حوالے سے نوواک جوکووچ نے کہا کہ پریکٹس میچ میں ایک سیٹ کا کھیل ہوا تھا تاہم حریف کھلاڑی مدیدوف سے معذرت کرلی ہے، آسٹریلین اوپن سے قبل کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتا اس لئے احتیاطی طور پر پریکٹس میچ سے الگ ہوا۔