پی سی بی کی ہیڈ کوچ کے لئے قوی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بات چیت جاری

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے تصدیق کی ہے کہ وہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ انہیں اے سی سی ایشیا کپ، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025تک ٹیم کی رہنمائی کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا جا سکے۔

بدھ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈربی شائر کے ساتھ مکی آرتھرکے طویل مدتی معاہدے کی وجہ سے، ہم نے ڈربی شائر کے ساتھ وقت کی شراکت کی بنیاد پر پی سی بی کے مشیر کے طور پر کام کرنے کی تجویز پر بھی بات کی ہے۔ بدقسمتی سے دونوں طرف سے مختلف وجوہات کی بنا پر اس اختیار کو عملی جامہ پہنانا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ترجمان نے مذید بتایا کہ ان حالات میں پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے موزوں شخص کی تلاش جاری رکھے گا اور کچھ سرکردہ نام پہلے ہی زیر غور ہیں۔