ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی نمبر ون ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں شکست دیکر مورال بلند ہوا ہے، فخر زمان

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی نمبر ون ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں شکست دیکر مورال بلند ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ میچز میں اچھے نتائج کی توقع کررہے تھے مگر بدقسمتی سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے لیکن ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا آغاز ہماری ٹیم نے اچھا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بائولرز نے بہترین بائولنگ کی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑا سکور نہیں کرسکی، کم سکور کی وجہ سے پاکستانی بیٹسمینوں نے زیادہ چانس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پلان کے مطابق اگلے دو میچز بھی کھیلیں تاکہ نتائج ہمارے حق میں آسکیں، اگر اسی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے رہے تو نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتے ہیں۔