ریاض: شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے، خواتین کی شاندار پرفارمنس

ریاض: (سپورٹس ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکاء کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی سکارف سے نوازا گیا۔