ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1لاکھ88ہزار روپے کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1لاکھ88ہزار روپے کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں900روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ88ہزار600روپے پر جا پہنچی اسی طرح 772روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ61ہزار694روپے ہو گئی جبکہ فی اونس سونا29ڈالر کے نمایاں اضافے سی1862ڈالر ہو گیا ۔