ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (نیوز ڈیسک) ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 227 روپے 12 پیسے ہوگئی ہے، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 226 روپے 95 پیسے تھی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 236 روپے برقرار ہے۔