سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ (کامرس ڈیسک) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 222.44 ریال ، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت203.91 رہی اور 18 قیراط ایک گرام سونا 166.20 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی اضافے کے بعد 1868.53 ریال میں فروخت ہو ئی۔