قومی ایشین انڈر19 کبڈی چیمپئن شپ کے لئے پنجاب ٹیم کے ٹرائلز کل ہوں گے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ایشین انڈر19 کبڈی چیمپئن شپ کے لئے پنجاب ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز جمعرات کو ساہی وال میں ہوں گے ۔

پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔