ندیم بابر کا وفاقی کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ حالات)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے وفاقی کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ندیم بابر نے کہا ہے کہ 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسمگلنگ یا بدعنوانی میں ملوث ہیں اور 92 فیصدصارفین کوپیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہی ہیں،ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہیں کی، اوگرا نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پرکمپنیوں کوکام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں