ایل این جی کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر17 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر ایل این جی کی درآمدات کاحجم 1.585 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 1.918 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبرمیں ایل این جی کی درآمدات پر318 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 24 فیصدکم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 418 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،۔اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ، اکتوبرمیں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 297 ملین ڈالرتھا جونومبرمیں بڑھ کر318 ملین ڈالرہوگیا۔