افغانستان : یونیورسٹیز میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد

کابل: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولوی ندا محمد ندیم نے کہا کہ سرکاری و نجی جامعات میں طالبات کو موزوں ماحول فراہم کرنے تک ان کی حاضری معطل رہے گی اور اس حکم کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

وزارت تعلیم نے کہا کہ کہ علما نے جامعات کے نصاب و ماحول کا جائزہ لیا ہے، جلد ہی طالبات کے لیے مناسب ماحول فراہم کردیا جائے گا اور اس حوالے سے شہری پریشان نہ ہوں۔

حکومت کے اس فیصلے پر خواتین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ اور متعدد ممالک نے طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔