جرمنی نے نائجیریا سے لوٹے گئے نوادرات واپس کر دیے

ابوجا (انٹرنئشنل ڈیسک) نائجیریا کے دارالحکومت میں نوادرات واپس لوٹانے کی تقریب جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک اور دیگر حکام نے نائجیریا سے لوٹے گئے 20 کانسی کے مجسمے واپس کر دیے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نوادرات لوٹانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ آج ہم کانسی کے مجسمے نائجیریا کے عوام کو واپس لوٹانے کے لیے یہاں ہیں جو اس کے اصل مالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک غلطی کو درست کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں ہم وہ چیزیں واپس کرنا چاہتے ہیں جو کبھی ہمارے تھے ہی نہیں۔واضح رہے کہ یہ بیش قیمت نوادرات جرمنی کے کئی عجائب گھروں میں رکھے گئے 1130چوری شدہ فن پاروں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں نائجیریا کے وزیر اطلاعات اور ثقافت الحاجی لائی محمد نے خیرمقدمی تقریر کے دوران کہا کہ 20بیس برس قبل کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کانسی کے یہ بیش قیمت نوادرات واپس آسکیں گے کیونکہ وطن واپسی کی راہ میں ناقابل تسخیر رکاوٹیں حائل تھیں لیکن آج ایک دوست ملک جرمنی کے قابل تقلید سلوک سے پوری کہانی ہی بدل گئی ہے۔