کوہاٹ پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی، چار منشیات فروش گرفتار

پشاور (کرائم ڈیسک) کوہاٹ پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب اشتہاری اور 4 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان کی قیادت میں پولیس کی کارروائی میں 26مشتبہ افراد بھی زیر حراست لیے گئے ، زیر حراست منشیات فروشوں میں شعیب، نصیر ساکنان میروزئی، اعراب گل سکنہ سلیمان تالاب اور طارق عرف جوزی سکنہ توغ بالا شامل ہیں،پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 7135 گرام چرس اور 31 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ 2 پستول اور درجنوں کارتوس بھی ملے ہیں۔

کریک ڈان کے دوران زیر حراست منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،اشتہاری مجرموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔