تھانہ گوجر خان پولیس کی کارروائی، چوری کے بعد قتل کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ گوجرخان پولیس نے دکان کے تالے توڑکر رقم چوری کرنے اورقتل کی دھمکیاں دینے والے 3ملزمان گرفتار کر کے 27لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ ملزمان دکان کے تالے توڑ کردکان میں داخل ہوئے رقم چوری کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،گوجرخان نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اشتیاق،توصیف اور مہتاب شامل ہیں،ملزمان سے 27لاکھ روپے برآمد ہوئے۔