صدر یو اے ای اور پیوٹن کے درمیان رابطہ، پٹرول مارکیٹ کے معاملات پر غور

ابوظہبی: (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کا روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، پٹرول مارکیٹ کے معاملات پر غور کیا گیا۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پٹرول کے برآمد کنندگان کی تنظیم اوپیک اور تنظیم کے علاوہ برآمد کنندگان کے گروپ اوپیک پلس کی کارروائیوں کو مثبت قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس کی کارکردگی نے عالمی پٹرول مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا ہے، اس کے علاوہ بعض مغربی ممالک کی طرف سے روسی پٹرول کیلئے سیلنگ پرائس کے اطلاق، لاجسٹک اور انرجی سمیت، اقتصادی شعبے میں تعاون پر مشاورت کی گئی۔