اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان گرفتار کر لئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے حضرو اٹک کے قریب اٹک کے رہائشی 2 ملزمان سے 16 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایک الگ کارروائی میں کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے3 کلو 500 گرام کیٹامائن برآمد کرلی ۔

دریں اثناء اے این ایف اور ایف سی نے کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران ما شخیل کے علاقے سے 2423 کلو افیون 400 کلو چرس 14کلو آئس اور 20 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ چمن میں خشک نالے سے 781 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔