تھانہ خزانہ پولیس کی راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

پشاور (کرائم ڈیسک) تھانہ خزانہ پولیس نے گزشتہ شب راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ شیروجھنگی سے ہے جوکہ تھانہ خزانہ کی حدود اراضیات میں راہزنی کی نیت سے موجود تھے ،پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ خزانہ پولیس کو اطلا ع موصول ہوئی کہ خزانہ کی حدود اراضیات میں چند کسان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں ،ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بناکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کی شناخت ادریس ولد میررحمان اور سلمان ولد کفایت سے ہوئی ،ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ شیروجھنگی سے ہے جوکہ تھانہ خزانہ کی حدود اراضیات میں راہزنی کی نیت سے موجود تھے ،پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔