نئی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور بھارت اب 107،107 ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس کم ہیں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلوں میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے اور پاکستان نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔ سیریز کے آغاز سے پہلے بھارتی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود تھی اور پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر براجمان تھی تاہم لگاتار 2 شکستوں کے نتیجے میں بھارتی ٹیم سے چوتھی پوزیشن چھن گئی اور یوں بالآخر 107 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (107) سے اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے پیچھے رہ گئی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اب ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس کم ہیں۔ بھارت 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔
نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عالمی چیمپئن انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسرے ،آسٹریلیا 112 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 3 ہے۔ جنوبی افریقہ 100 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 96 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں ، سری لنکا 90 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز 71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں ۔