ملتان میں” پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آئو”، رمیز راجاکی ٹیم سے گفتگو

تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی انگلینڈ آپ کو ہوم گرائونڈ پر نہیں پکڑسکتا، جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو،چیئر مین پی سی بی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے بھرپور کم بیک کی حوصلہ افزائی کی۔ رمیز راجا نے تقریب سے خطاب میں قومی کرکٹرز سے کہا کہ انگلینڈ آپ کو ہوم گرائونڈ پر نہیں پکڑسکتا، جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو، ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آئو۔

رمیز راجا نے حارث رئوف سے انجری کے بارے میں بھی پوچھا۔رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔