شام کے صدر نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی

دمشق: (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ شامی صدر نے کہا اس ملاقات سے اردوان کو ترکیہ میں آئندہ سال جون میں ہونے والے انتخابات میں فائدہ ہوگا، ترک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ معاملات دونوں رہنماؤں کے درمیان حتمی ملاقات کی طرف جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ شام کے ساتھ معاملات کو درست راستے پر ڈال سکتا ہے۔