شوبز میں کام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں‘ شبیر جان

اگر فنکار میں لگن ہوتوکوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

کراچی(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار شبیرجان نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں، چار سال تک ایکسٹر ارول بھی کئے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 1988ء میں پروڈیوسر اقبال لطیف نے ڈرامہ سیریل ’’ایک زندگی ‘‘میں کام کرنے کاموقع دیا اور وہیں سے میرا بریک تھرو ہوا اورپھر میں شبیر سے شبیر جان ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر چکا ہوں اور مجھے ان کی تعدادبھی یاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فنکار میں لگن ہوتوکوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا اوروہ اپنی منزل کو پا کر رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں جستجو اورجدوجہدکرتا رہا اوربالآخرکامیابی میرے حصے میں آئی ۔میں نئے آنے والوں کو صرف یہی کہوں گا کہ وہ کسی بھی میدان میں ہمت نہ ہاریں اور محنت کو اپنا مشن بنالیں کامیابی ایک دن ان کا مقدر بنے گی۔