جہالت ،غربت کے خاتمے کیلئے شوبز اورکھیلوں کی نامور شخصیات اپنا کردار ادا کریں ‘ مدیحہ شاہ

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے شوبز اور کھیلوں کی نامور شخصیات اپنا کردار ادا کریں کیونکہ لوگ ان کی بات کو سنتے اور اہمیت دیتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپنی ذات کی حد تک جہاں تک ممکن ہو سکے مستحق لوگوں کی خدمت کرنے کی کوشش کرتی ہوں مگر پورے ملک سے جہالت اور غربت کا خاتمہ کرنا اکیلے کسی کے بس میں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ نامور شخصیات صرف اپنا سوچتی ہیں لیکن ایسا نہیں ، بہت سے لوگ ایسے ہیں غربت کے خاتمے ، صحت کی سہولتوں اور تعلیمی دینے کے لئے خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔شوبز کے لوگ کسی بھی ہمدرد کی طرح اپنے ملک کے غریبوں کے لئے درد محسوس کرتے ہیں۔