شیخوپورہ ، بچوں کے دو اغوا کیسز میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ایک کیس میں چچا مغوی بھتیجے کا قاتل نکلا اور دوسرے کیس میں مغوی بچے کے والد کا ملازم اور اس کے ساتھی اغواکار نکلے۔

شیخوپورہ(کرائم ڈیسک) ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیرسیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6 نومبر کو مقامی نہر کیقریب سے ملی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی.
ملزم نے اسے منانے کیلئے بھائی کی مدد طلب کی، بھائی نے انکار کیا تو ملزم نے اسیکمسن بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

دوسرے کیس میں 4 سالہ یاسین کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بچے کے والد سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، فیصل، عبدالرحمان اور عاطف شامل ہیں، مرکزی ملزم عرفان مغوی بچے کے والد کا ملازم نکلا۔