حسن علی انگلش ڈومیسٹک سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کرینگے

لاہور: (سپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کا وارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا، انگلش ڈومیسٹک سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے قومی فاسٹ بولر حسن علی اب انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔

انگلش کاؤنٹی وارکشائر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لئے اچھی پرفارمنس دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں