براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش

اسلام آباد( حالات جنرل رپورٹر)براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، جس کے بعد وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔
رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
جعلی براڈشیٹ کمپنی کو ادائیگی کا سرکاری ریکارڈ غائب
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں غلط شخص کو کی گئی ادائیگی کو ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جاسکتا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔

مشرف دور میں نیب نے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج کے لیے براڈشیٹ سے معاہدہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں