پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔۔اظہر علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی۔انہوں نے مداحوں سے دعا مغفرت کرنے اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے افراد سے کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاقپر عملدرآمد کی درخواست بھی کی۔دنیا بھر سے کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور صحافیوں کی جانب سے اظہر علی سے اظہار افسوس کیا گیا سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز

نے بھی اظہر علی سے اظہار تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں