ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر سے کہیں بھی ربیع الثانی کے چاند کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، یکم ربیع الثانی 1444 ہجری بروز جمعہ 28 اکتوبر 2022 کو ہو گئی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلامیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کی 29 تاریخ کا اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

بعد ازاں وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے کہیں بھی ربیع الثانی کے چاند کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لہذا یکم ربیع الثانی 1444 ہجری بروز جمعہ 28 اکتوبر 2022 کو ہو گئی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں