سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافروں کیلئے خوشخبری

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ خروج وعودہ پر جاکر واپس نہ آنے والے اہل خانہ وزٹ ویزے پر آسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جن کے اہل خانہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری)لگا کر گئے لیکن مقررہ وقت پر سعودی عرب نہیں لوٹے تو ایسی صورت میں فیملی کی مملکت واپسی کا راستہ موجود ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر سوال کیا گیا کہ اہل خانہ خروج وعودہ پر وطن جاتے ہیںمگر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے اور ان کا ویزہ ختم ہوجاتا ہے، تو کیا انہیں وزٹ ویزے پر بلایا جاسکتا

ہے؟۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ایگزٹ ری انٹری پر مقرر تاریخ دی جاتی ہے اس دورانیے میں مملک نہ لوٹیں تو کارکن کو بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے تاہم فیملی اس سے مستثنی ہوتی ہے۔اگر گھر کا سربراہ سعودی عرب میں موجود ہو تو ویزے کے خاتمے کے باوجود خاندان کو وزٹ پر بلایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں