کشمیر پریمیر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وسیم اکرم نے خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پریمیر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں پریمیر لیگ کی ڈرافٹنگ سے متعلق اسلام آباد میں اہم ورکشاب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد نے خصوصی شرکت کی ،تمام ٹیم فرنچائیزز کے مالکان اورکوچز نے بھی وکشاپ میں حصہ لیا۔کوٹلی پینتھرز کے کوچ یاسر حمید اور راولاکوٹ ہاکس کے کوچ ارشد خان بھی شریک تھے ۔ وسیم اکرم نے کہاکہ کشمیرپریمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کے لیے ہر لحاظ سے تعاون کریں

گے،لیگ کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔وسیم اکرام نے کہاکہ ٹیم فرنچائز مالکان اور کوچز لیگ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،کشمیر پریمیر لیگ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا،کشمیر پریمیر لیگ میں بین الاقوامی معیار مدنظر رکھا جائے گا۔عارف ملک نے کہاکہ وسیم اکرم، شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کرکٹرز کا لیگ کا حصہ بننا کامیابی کی بنیاد ہے،تمام قومی کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سی ای او چوہدری شہزاد نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کے پی انتظامیہ ایک پیج پر ہیں،پاکستان کرکٹ بور نے لیگ کی کامیابی کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ تیمور خان نے کہاکہ ڈرافٹنگ کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنایا جائے گا،ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ تیمور خان نے کہاکہ ڈرافٹنگ کا طریقہ کار جدید طرز پر کیا جائے گا،ڈرافٹنک میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے علاوہ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔تیمور خان نے کہاکہ فرنچائیز ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں