جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں

قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،آرمی چیف کی کاوشوں سے فیٹف تمام اہداف مکمل کیے گئے، پرویز الہی

لاہور (نیوز ڈیسک) جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،آرمی چیف کی کاوشوں سے فیٹف تمام اہداف مکمل کیے گئے، پرویز الہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے، انہوں نے وہ کام کیا جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے فیٹف کی گرے فہرست سے نکلنے پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ کاوشوں سے تمام اہداف مکمل کیے گئے، پاکستان نے بین الاقوامی رسک بیسڈ اسٹرٹیجی کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا: ’پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمد کر کے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔

فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آرمی چیف نے قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا۔‘ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ کر دیا جائے، پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا، قوم شاندار کامیابی پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے وہ کام کیا جو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی، قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں